براہ راست مواد پر جائیں (Skip to main content)
بدھ 26 اگست 2026ء|
Daily Wateen - روزنامہ وطین
پاکستان· وہاڑی ایڈیشن
·

کراچی، 10 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، دوکم عمرمشتبہ دارگرفتار

کراچی کے علاقہ مبارک گوٹھ میں ایک گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے

رپورٹ: سٹاف رپورٹر·منگل، 1 ستمبر، 2026·0 مشاہدات
شیئر:واٹس ایپ·فیس بک·X·
کراچی، 10 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، دوکم عمرمشتبہ دارگرفتار
ماخذ: Daily Wateen Islamabad 02 09 2026.pdf

کراچی (اے پی پی) کراچی کے علاقے مبارک گوٹھ میں ایک گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک محلے میں دردناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر دس سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بچی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ شہریوں نے ملزمان کے خلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا حکم دیا ہے۔

روزنامہ وطین (Daily Wateen) · اشاعت: اسلام آباد، لاہور، وہاڑی
ABC Certified

متعلقہ خبریں (پاکستان)

مزید پاکستان خبریں →