روزنامہ وطین — تعارف و ادارتی منشور
اسلام آباد، وہاڑی اور لاہور سے بیک وقت شائع ہونے والا کثیر الاشاعت قومی روزنامہ اخبار

نیاز حسین حیدری
بانی و ایڈیٹر انچیف (Chief Editor)
”صحافت سچائی کی پاسداری، عوامی احساسات کی ترجمانی اور مظلوم کی داد رسی کا نام ہے۔“
روزنامہ وطین (Daily Wateen) کا سفر اس اصولی مؤقف کے ساتھ جاری ہے کہ قلم کی حرمت اور قارئین کا اعتماد ہی ایک صحافتی ادارے کا اصل سرمایہ ہے۔ ہم نے ہمیشہ روایتی مصلحتوں سے بالا تر ہو کر زمینی حقائق اور عوامی مسائل کو ایوانِ اقتدار تک پہنچانا اپنا اولین فریضہ جانا ہے۔
جنوبی پنجاب اور بالخصوص وہاڑی کی زرعی و عوامی آواز کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد اور لاہور سے ہمہ وقت باخبر رکھنا ہماری ادارتی پالیسی کا بنیادی محور ہے۔
غیر جانبدار رپورٹنگ
سیاسی، گروہی یا لسانی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر صرف حق اور صداقت پر مبنی خبروں کی اشاعت۔
علاقائی و قومی کوریج
وہاڑی، لاہور، ملتان اور اسلام آباد سمیت تمام اضلاع کی بنیادی عوامی ترجیحات کو نمایاں کوریج۔
جدید ڈیجیٹل صحافت
پرنٹ اخباری اشاعت کے ساتھ ساتھ 24 گھنٹے ویب سائٹ اپڈیٹس اور مکمل ای پیپر کی آن لائن سہولت۔
بیورو دفاتر و رابطہ کی تفصیلات
کلب روڈ وہاڑی، پنجاب
بلیو ایریا، وفاقی دارالحکومت
